جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پی پی اور نون لیگ سمیت کسی سے رابطہ نہیں ہوا، جہانگیر ترین

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ مجھے کارکنوں سمیت بہت سے لوگ فون کرتے ہیں، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نون سمیت ہمارا کسی کے ساتھ رابطہ نہیں ہوا ہے۔

بینکنگ کورٹ میں جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ان کے دوستوں کی ملاقات ہوئی تھی۔

جہانگیر ترین نے بتایا کہ ایک سال سے تفتیش جاری ہے، ہم تفتیش سے نہیں بھاگتے اور نہ کبھی کہا کہ کیس ختم کر دیں۔

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت میں عدالت نے دونوں رہنماؤں کی تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی۔

انہوں نے کہا کہ میرا کیس کرمنل نہیں ہے، کیس میں ایف آئی اے کا کوئی کردار نہیں ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے ساتھ لوگ ہیں، میرے دوست ہیں، سب کو صاف معلوم ہو رہا ہے کہ یہ جو کیس ہو رہے ہیں اس کی بنیاد کچھ اور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں شاہ محمود قریشی کے بیان پر کچھ نہیں کہنا چاہتا ہوں۔

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری درخواست ضمانت پر آج ہوئی سماعت میں عدالت نے دونوں رہنماؤں کی تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت میں 19 مئی تک توسیع کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.