تحریک انصاف سینٹرل سندھ ریجن کے عہدے داروں نے سینیٹ کے ٹکٹس کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔
گورنر سندھ کو لکھے گئے خط میں فیصل واوڈا اور ٹیکنو کریٹس سیٹ پر نامزد سیف ﷲ ابڑو کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کو غلط قرار دے دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ اگر فیصل واوڈا نااہل ہوگئے تو سیٹ خطرے میں آجائے گی، ٹیکنو کریٹ سیٹ کے لیے نام زد سیف ﷲ ابڑو پر کرپشن چارجز اور نیب کیسز ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.