جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء

پی ٹی آئی سندھ کے اراکین کا اعتراض سمجھ میں آنے والا ہے، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سندھ کے اراکین کا اعتراض سمجھ میں آنے والا ہے، صاف بات ہے ایک سِٹنگ ایم این ہیں تو ان کو سینیٹ کا ٹکٹ کیوں دیا جا رہا ہے۔

اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ دوسری طرف فیصل واوڈا نے اپنی ترجیح کا اظہار کیا ہے، فیصل واوڈا سینیٹ میں شفٹ ہونا چاہتے ہیں وہ بات بھی سمجھ میں آنے والی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیں گے، پارٹی کارکنان کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کو پتا ہے فیصل واوڈا کا کیس ہے، پتا نہیں اس کا فیصلہ کیا آئے گا، رسک ہے کہ وہ فیصلہ فیصل واوڈا کے خلاف بھی جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.