بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 20 پشین کے ضمنی الیکشن میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں بے نظمی سامنے آئی ہے۔
دو پولنگ بوتھ کے عملے کو ایک ہی کمرے میں بٹھادیا گیا، جگہ کم پڑنے پر عملے، ایجنٹس اور ووٹرز کی آپس میں تلخ کلامی بڑھ گئی۔
کلی کربلا کے شاہی کوٹ پولنگ اسٹیشن کے باہر آزاد امیدوار کے کارکنوں میں جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوئی۔
لیویز حکام کے مطابق آزاد امیدوار امر الدین آغا اور عصمت اللّٰہ ترین کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق جھگڑے پر شاہی کوٹ پولنگ اسٹیشن پر پولنگ متاثر ہوئی، جس کے بعد مزید نفری طلب کرلی گئی۔
پی بی 20 پشین تھری میں ضمنی الیکشن کے پولنگ کا وقت 5 بجے ختم ہوگیا۔
Comments are closed.