بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 625 پوائنٹس کی کمی

پاکستانی شیئرز بازار میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔ 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس 625 پوائنٹس کم ہوکر 46 ہزار 142 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 697 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

شیئر بازار میں آج 57 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 23 ارب روپے رہی۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 32 پیسے کم ہوکر 158 روپے 93 پیسے ہے۔

شیئرز بازار کی کیپٹلائزیشن آج 76 ارب روپے کم ہوئی ہے، جو کاروباری دن کے اختتام پر 8 ہزار 292 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.