بدھ4؍ رجب المرجب 1442ھ 17؍فروری 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 183 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سرمایہ کاری کا مفنی دن رہا۔

پاکستانی شیئرز بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 183 پوائنٹس کم ہوکر 46 ہزار 721 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 413 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ جبکہ انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 72 رہی۔

آج شیئر بازار میں 42 کروڑ 86 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا، کاروبار کیے گئے شیئرز کی مالیت 22 ارب 18 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 ارب روپے کم ہوئی ہے، جو کاروبار کے اختتام پر 8 ہزار 434 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.