جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 137 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو 137 پوائنٹس کم ہوکر 46248 پر بند ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری دن میں 100 انڈیکس 572 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کرنے کے بعد 137 پوائنٹس کی کمی کے بعد 46 ہزار 248 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 69 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 15 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 383 روپے ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.