ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پی ایس ایل6، ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز گالف کھیلنے لگے

 پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز گالف کھیلنے پہنچ گئے۔

لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حفیظ، بین ڈنک، ڈین کرسٹن اور وسیم اکرم نے مقامی کلب میں گالف کھیلی۔ مقامی کلب میں صبح پلیئرز نے 18 ہولز پر گالف کا مقابلہ کیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے ٹی 10 لیگ کھیلنے پر بضد آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ’خود غرض‘ قرار دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کی تفریح کیلئے بائیوسیکیور انتظامات کیے تھے۔

محمد حفیظ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصویر جاری کرتے ہوئے گولف کھیل کر خوشی کا اظہار کیا۔

جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ آج ایک شاندار دن تھا کہ ان زبردست گالفرز سے ملاقات ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.