پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی سجنے لگا ہے۔
اسٹیڈیم کے مرکزی گیٹ سے گراؤنڈ تک کھلاڑیوں کے بڑے بڑے پوسٹر آویزاں کردیے گئے ہیں۔
پی ایس ایل 6 جو 20 فروری سے شروع ہورہا ہے کہ ابتدائی مرحلے کے مرحلے کے میچز نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے ہیں اس لیے تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ، سابق کپتان سرفراز احمد، عماد وسیم، وہاب ریاض اور شاداب خان سمیت دیگر مشہور کھلاڑیوں کے کٹ آؤٹس لگادیے گئے ہیں۔
سجاوٹ کے سلسلے میں پریکٹس ایریا کو بھی پوسٹرز سے سجایا جارہا ہے۔
Comments are closed.