پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز نے محمد رضوان کو کپتان مقرر کردیا، محمد رضوان کو شان مسعود کی جگہ کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق محمد رضوان چھٹے ایڈیشن میں سلطانز کی قیادت کریں گے، رضوان کو اس سیزن میں ہی سلطان کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین نے کہا کہ محمد رضوان نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں شاندار قائدانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا، شان مسعود کی کپتانی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
محمد رضوان نے اس موقع پر کہا کہ ملتان سلطانز کی قیادت ملنے پر پرجوش ہوں، سینیئر کرکٹرز کی موجودگی میں ٹیم کامبی نیشن اچھا بنے گا۔
Comments are closed.