پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے ملتوی شدہ میچز 23 مئی سے 30 جون تک کروانے کی تجویز زیرِ غور ہے، جس کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے ملتوی شدہ میچز کے انعقاد کے لیے پی ایس ایل فرنچائزز اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان مشاورت جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق میچز کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جا سکتا ہے، شیڈول کے 2 سے 3 آپشنز زیرِ غور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین روز میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان حتمی مشاورت ہو گی۔
میچز اور قرنطینہ کے لیے 23 مئی سے 20 جون تک تاریخیں تجویز کی گئی ہیں، جس میں کھلاڑیوں کے لیے سات روز کا سخت قرنطینہ شامل ہوگا۔
بائیوسیکیور ببل کے لیے غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ کھلاڑیوں کی دستیابی یا عدم دستیابی کے فیصلے کے بعد ڈرافٹ کا انعقاد ہوگا۔
خیال رہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز میں کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے باعث پی ایس ایل کا چھٹا ایڈیشن 14 میچز بعد غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔
Comments are closed.