کورونا وائرس کی تیسری لہر اور متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر پی آئی اے انتظامیہ نے یکم اپریل سے ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری پر پابندی عائد کردی۔
چیف ایچ آر پی آئی اے ایئر کموڈور عامر الطاف کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق یکم اپریل سے پی آئی اے ملازمین کی بائیو میٹرک حاضری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا کے باعث رجسٹر میں مینوئل حاضری لگائیں۔
تمام شعبوں کے سربراہان کو بھی مینوئل حاضری سے متعلق ہدایت جاری کی گئی ہیںجبکہ تمام شعبوں کے ڈپٹی جی ایم ایچ آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ حاضری کا ریکارڈ ہر ماہ کی 10 تاریخ تک ای میل کے ذریعے فراہم کریں۔
Comments are closed.