بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی وفد کی ایم کیو ایم مرکز آمد، گیلانی کیلئے ووٹ کی اپیل

پاکستان پیپلز پارٹی کا وفد چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک بار پھر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے مرکز پہنچا۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ناصر شاہ نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ایم کیو ایم کے پاس حاضر ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایم کیو ایم کی قیادت سے چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی کی حمایت کی اپیل کی اور کہا پہلے نہ سہی اب سہی۔

ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے میڈیا کو بتایا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں ہے، پچھلے الیکشن میں پی پی کے امیدوار سلیم مانڈوی والا کو ووٹ دیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں گے ۔

ایم کیوایم رہنما نے مزید کہا کہ وفاق کے منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار دھیمی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.