جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے وقت مانگا ہے، کوئی سخت فیصلہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پی پی نے وقت مانگا ہے، کسی ایک پارٹی کو قربان نہیں کرسکتے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ تحریک کو ملتوی کرنے سے قوم کو مایوسی ہوئی ہے، قوم مایوس نہ ہو، پیپلز پارٹی ایک بڑی پارٹی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی نمائندہ جماعت لانا ہوگی، حکومت نے اعتراف کر لیا ہے ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہیے، گھر تب ہی ٹھیک ہوگا جب ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے اور انتخابات آئین کے تحت کروائے جائیں گے۔
Comments are closed.