بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 45 پیسے کا اضافہ

وزارتِ خزانہ کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کردیا گیا، پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 45 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 45 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت  237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا ہے اور اسے 245 روپے 43 پیسے کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 197 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.