جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پچھلی حکومت میں کے پی سے 20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالا، شبلی فراز

وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومت میں کے پی کے 20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالا گیا، کوشش ہے سینیٹ الیکشن آزاد طریقے سے ہوں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ماضی میں سینیٹ الیکشن ووٹوں کی خرید و فروخت کے باعث متنازعہ رہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس موقع ہے سینیٹ الیکشن کی شفافیت کے لیے تعاون کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.