بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پچاس فیصد پاکستانیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار

اسلام آباد: کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دستیاب ہونے پر 38 فیصد پاکستانی ویکسین لگوانے کے لیے آمادگی جبکہ 49 فیصد نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا۔

گیلپ پاکستان نے عوام کی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔ سروے کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دستیاب ہونے پر 38 فیصد پاکستانی ویکسین لگوانے کے لیے آمادہ ہیں جب کہ 49 فیصد نے انکار کیا ہے۔ سروے کے مطابق 31 فیصد افراد نے ملکی سطح پر تیار ویکسین کو پہلی ترجیح قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ 19 فیصد افراد حکومت کی تجویز کردہ جب کہ 13 فیصد چینی ویکسین کو بہتر سمجھتے ہیں۔

The post پچاس فیصد پاکستانیوں کا کورونا ویکسین لگوانے سے انکار appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.