بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پولیس موبائل پروٹوکول نہیں، فیملی کی حفاظت کیلئے تھی، گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ویڈیو بیان میں کہا کہ جس گاڑی میں کتا نظر آ رہا ہے اس میں ان کی فیملی سوار تھی۔ پولیس موبائل پروٹوکول نہیں بلکہ فیملی کی حفاظت کے لئے تھی۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وڈیو بنا کر غیر سنجیدہ حرکت کی گئی۔ جس نے ویڈیو بنائی وہ ایک کرپٹ حکومت کا حصہ ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ہم تبدیلی کے لئے آئے ہیں اور تبدیلی لائیں گے۔

یاد رہے کہ گورنر ہاؤس کی گاڑی میں کتے کولے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ سندھ کے صوبائی وزیر نے گورنر ہاؤس کی گاڑی میں کتےکو  لے جانے کی ویڈیو بنائی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.