جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پولیس مقابلہ کیس، ملزم کو بری کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس مقابلہ کیس میں ملزم کو بری کرنے کا حکم سنا دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے پولیس مقابلہ کیس میں ملزم ایاز کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنایا گیا ہے۔

عدالتِ عالیہ نے ملزم ایاز کی قید کی سزا ختم کرتے ہوئے اسے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزم ایاز کو 5 سال کی قید کی سزا سنائی تھی۔

سرکاری وکیل کے مطابق ملزم ایاز اور اس کے ساتھیوں نے 2018ء میں پولیس پر حملہ کیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ مومن آباد میں مقدمہ درج ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.