
لاہور میں پولیس اہلکار کے ایک تقریب میں بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تقریب میں افسران کے انتظار میں وردی میں ملبوس پولیس اہلکار افسر کے آنے سے قبل اسٹیج پر رقص کرتا رہا۔
تقریب کے شرکاء و دیگر اہلکار پولیس اہلکار کے ڈانس سے محظوظ ہوتے رہے۔
سوشل میڈیا پر بھی زیرگردش ویڈیو میں مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ارے واہ۔مزیدار ڈانس ،اب پنجاب پولیس اس اہلکار کو معطل نہ کر دے کہیں۔‘
بشکریہ جنگ
Comments are closed.