وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس اپنے طریقے سے کام کرتی ہے، میرے کہنے پر گرفتار نہیں کرتی، اگر الیکشن کمیشن کہتا تو ہم ہتھیار کی اجازت دیتے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے حلیم عادل کی جانب سے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے حلیم عادل شیخ کو نہیں کہا تھا کہ وہ اسلحہ لیکر الیکشن کے حلقے میں گھومیں۔ اگر ایسا کیا جائے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن الیکشن کروانے کے لیے ذمے دار ہے، سندھ کے عوام کی سپورٹ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے کیونکہ ہم نے ضمنی الیکشن میں پہلے سے زیادہ ووٹ لیے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا مستقبل ملک بھر میں صفر دیکھ رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت خود اوپن بیلٹ نہیں چاہتی تھی، یقین ہے سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔
سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ کا ووٹ ممبران کی مرضی ہے جبکہ میں صرف اہل ممبران کو ووٹ دوں گا۔
Comments are closed.