وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر آرہی ہے۔ پنجاب میں برطانیہ میں سامنے آئی کورونا کی نئی قسم پھیل رہی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور، جہلم، اوکاڑہ، گجرات میں 70 فیصد کیس برطانوی قسم کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں 8، گوجرانوالہ 9 فیصد کورونا کی مثبت آنے کی شرح ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران 1290 کیس سامنے آئے ہیں۔
یاسمین راشد نے کہا کہ اسپتالوں میں آنے والوں کی تعداد صحت یاب ہونے والو ں سے بڑھنے پر پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔
Comments are closed.