بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے  مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تاریخی مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش کے لیے پالیسی بنائی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے فروغ سے سالانہ4 سے 5 ارب ڈالرحاصل ہوسکتے ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ پنجاب میں تاریخی مقامات کو سیاحوں کے لیے مزید پُرکشش بنایا جائے گا۔

دوسری جانب گورنر پنجاب نے ہڑپہ میں30 ملین روپے کی لاگت سے آڈیٹوریم کا باقاعدہ افتتاح بھی کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.