جمعہ18؍شعبان المعظم 1442ھ 2؍اپریل2021ء

پنجاب حکومت نے صوبے میں چینی کی پرچون قیمت مقرر کردی

پنجاب حکومت نے صوبے میں چینی کی پرچون قیمت مقرر کردی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹ میں چینی 85 روپے فی کلو سے زائد فروخت نہیں کی جائے گی، چینی کی ایکس مل ریٹ قیمت 80 روپے فی کلو سے زیادہ نہیں ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق مارکیٹ میں اس وقت ایکس مل قیمت 95 روپے فی کلو تک ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پرچون میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو کے قریب ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.