a v hookup on xbox 360 hookup Telford Pennsylvania what is hud hookup app hookup Mount Ephraim

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنجاب حکومت ختم ہونے کے دن آ گئے: اسد عمر

پی ٹی آئی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے ختم ہونے کے دن آگئے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور شیریں مزاری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اور دوسرے اداروں کی کوشش ہے کہ پنجاب میں غیر آئینی حکومت کو بچایا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے خلاف تحریکِ انصاف کی اپیلوں پر سماعت کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل نے دلائل مکمل کر لیے۔

اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں غیر آئینی حکومت ختم ہونے کے دن آ گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن تک بات گئی تو بھی حمزہ کی حکومت نہیں رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.