
پنجاب کے صوبائی وزیر برائے اسکول ایجوکیشن کی جانب سے پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مراد راس کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق کہا گیا ہے کہ پنجاب کے 9 اضلاع میں پرائیویٹ و سرکاری اسکول بند رہیں گے جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں تعلیمی نظام معلوم کے مطابق بحال رہے گا۔
مراد راس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پنجاب کے شہر لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور شیخوپورہ کے تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔
مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
Comments are closed.