بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پمز اسپتال میں کورونا ویکسینیشن کے پہلے دن شدید بے نظمی

ملک بھر میں بزرگ شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا آج پہلا دن ہے، اس موقع پر اسلام آباد کے پمز اسپتال میں کورونا ویکسینیشن کے پہلے دن شدید بے نظمی دیکھی گئی۔

کورونا ویکسین لگوانے کے لیے آنے والے بزرگ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پمز اسپتال میں نامناسب انتظامات کی وجہ سے وہیل چئیر پر آنے والے بزرگ شہری بھی رُل گئے۔

بزرگ شہریوں نے کورونا ویکسینیشن کے لیے نا مناسب انتظامات کا شکوہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.