جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پشاور: 2 سالہ بچے کو قتل کرنے والی چچی نے اعتراف جرم کرلیا

پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں 2 سالہ معصوم بچے کے قتل کی گتھی سلجھ گئی۔

بچے کی قاتل اس کی چچی نکلی، جس نے اپنے جرم کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔

سی سی پی او پشاور عباس احسن نے 2 سالہ بچے کے قتل سے متعلق پولیس لائنز میں میڈیا کو بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ بچے کو قتل کرنے والی اس کی چچی تھی، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

سی سی پی او عباس احسن کے مطابق دو سالہ مقتول بچہ فرمان اللّٰہ پاراچنار ضلع کرم کا رہائشی ہے، جو اپنی دادی کے ہمراہ پشاور چچا کے گھر آیا ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول بچے کا والد سیف اللّٰہ بیرون ملک ہوتا ہے، ملزمہ نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بظاہر یہ افسوس ناک واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ لگ رہا ہے تاہم اس کیس میں مزید تفتیش جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.