پشاور میں 14سالہ طالبعلم کی تھانے میں مبینہ خودکشی کے واقعے پر تھانے کے عملے کو معطل کردیا گیا، جبکہ ذمہ داران افسران کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
سی سی پی او پشاور عباس احسن کا کہنا ہے کہ افسوس ناک واقعے پر پورے تھانے کو معطل اور ذمے دار افسران کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کروائی جائے گی۔
واضح رہے کہ پشاور کے تھانہ غربی میں مبینہ پولیس تشدد سے 14 سال کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو اسلحہ تاننے پر گرفتار کیا گیا، اس نے حوالا ت میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔
لڑکے کے والد خیال اکبر کا پولیس پر الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو حوالات میں تشدد کر کے مارا گیا، میرا بچہ نجی پبلک اسکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم تھا اور کل اس کا ریاضی کا پرچہ تھا۔
والد نے کہا کہ تھانے سے دوپہر 2 بجے فون آیا کہ بیٹا لاک اپ میں ہے تھانے آجائیں، تھانے میں تین گھنٹے انتظار کے بعد مجھے بتایا گیا کہ بیٹے نے خودکشی کرلی۔
Comments are closed.