بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور: بارش، تیز ہوا سے ایئر پورٹ پر سیلنگ اور بورڈ گر گئے

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں بارش ہوئی ہے جس کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلی ہیں جن کے باعث ایئر پورٹ پر سیلنگ اور سائن بورڈ گر گئے۔

خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں بارش سے جہاں موسم خوش گوار ہوا تو دوسری جانب شہر میں بارش کا پانی جمع ہونے سے سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں۔

پشاور میں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، باچا خان ایئر پورٹ پر بارش اور تیز ہواؤں کے باعث سیلنگ اور سائن بورڈز گر گئے۔

تیزا ہوا چلنے سے سامان لے جانے والی ٹرالیاں بھی ایئر پورٹ سے باہر آ گئیں۔

ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوا ہے، پشاور ایئر پورٹ پر بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.