ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پاک زمبابوے فیصلہ کن ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 11 رنز سے زیر کیا تھا۔ جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رن سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی۔

ہرارے میں پاکستان اور زمبابوے سیریز کی ٹرافی کا حقدار میزبان ہوگا یا مہمان؟ فیصلہ آج ہوجائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا، جسے پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

دوسری جانب دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کے ہاتھوں سے شکست پر قومی ٹیم کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.