ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

پاک بھارت آبی مذاکرات رواں ماہ نئی دلی میں ہونگے

بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں پاک بھارت آبی تنازعات پر مذاکرات کے لیے پاکستانی وفد 22 مارچ کو بھارت روانہ ہوگا۔

پاک بھارت کے درمیان آبی مذاکرات 23 اور 24 مارچ کو نئی دلی میں ہوں گے، مزاکرات کے لیے بھارت جانے والے پاکستانی وفد کی نمائندگی انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کریں گے جبکہ بھارت کی نمائندگی بھارتی واٹر کمشنر پردیپ کمار کریں گے۔

واضح رہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ہرسال آبی مذاکرات ضروری ہیں جبکہ 2018ء میں پاک بھارت آبی مذاکرات لاہور میں ہوئے تھے۔ 

ذرائع انڈس واٹر کمیشن کے مطابق آبی منصوبوں ریتلے اور پکل ڈل پاور پراجیکٹس پر تحفظات ہیں، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں متنازعہ آبی منصوبوں پر اعتراضات اٹھائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.