cd hookups in cochise county gay clubs for hookups 4 foot by 8 foot solar panel hookup free nyc hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: 10 کروڑ کورونا ویکسین ڈوز لگا دی گئیں

پاکستان نے کورونا وائرس کی 10 کروڑ ویکسین کی خوراکیں لگانے کا سنگِ میل حاصل کر لیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 552 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 15 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 842 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 40 فیصد پر آ گئی۔

یہ بات پاکستان میں کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے قائم کیئے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ و وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ الحمد للّٰہ آج ملک میں کورونا ویکسینیشن کی تعداد 10 کروڑ سے بڑھ گئی ہے، 3 کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ 3 کروڑ افراد نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی ایک ڈوز لگوائی ہے۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر نے زور دیا ہے کہ انتہائی ضروری ہے کہ جو لوگ کورونا وائرس کی ویکسین کی ایک ڈوز لگوا چکے ہیں وہ دوسری ڈوز بھی لگوائیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 554 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 12 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 977 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 3 فیصد پر آ گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز 6 لاکھ 81 ہزار 520 افراد کو ویکسین لگائی گئی، جبکہ ملک بھر میں اب تک 10 کروڑ 16 ہزار 587 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.