سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں۔
پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 262 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 39 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1 ہزار 123 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 87 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار 708 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 59 ہزار 899 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 722 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 28 ہزار 722 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 49 ہزار 412 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 57 لاکھ 66 ہزار 473 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 17 ہزار 214 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 54 لاکھ 32 ہزار 173 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 69 ہزار 245 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 840 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 53 ہزار 695 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 964 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 42 ہزار 139 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 423 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 85 ہزار 947 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 796 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 29 ہزار 681 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 326 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 203 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 614 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 798 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 124 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.