بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کے پاس ڈرون بنانے کی صلاحیت 2003ء سے ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس ڈرون بنانے کی صلاحیت 2003ء سے ہے۔

اسلام آباد میں ڈرون پالیسی کی منظوری سے متعلق میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ ڈرون پالیسی تاریخی اہمیت کا حامل مسودہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ڈرون بنانے کی صلاحیت 2003 سے ہے، صرف ملٹری ڈرون بنائے جارہے تھے، سول ڈرون نہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں زراعت ڈرون پر منتقل ہو رہی ہے، فصلوں کی مانیٹرنگ اور اسپرے ڈرون پر منتقل ہوچکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ ڈرون کی تیاری پاکستان میں شروع کی جائے، ڈرون اتھارٹی بنانے کا مقصد تمام اداروں کو ایک چھت تلے لانا ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ زراعت کی بہتری کے لیے ماڈرن فارمنگ پر جانا ہوگا، زراعت کی بنیاد ٹیکنالوجی پر رکھنا ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.