جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پاکستان کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

کراچی ٹیسٹ میں کھانے کے وقفے پر پاکستان ٹیم نے جیت کیلئے ملے 88 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بغیر کسی نقصان کے 22 رنز بنا لیے ہیں۔

ٹیسٹ میں چوتھے دن پہلے سیشن کے کھیل میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں  245 رنز پر ڈھیر ہوگئی،پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 88 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن کے کھیل کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا اور ابتداء میں ہی جنوبی افریقا کی دو قیمتی وکٹیں حسن علی اور یاسر شاہ نے جلد حاصل کرکے میچ میں پاکستان کی گرفت مزید مضبوط کردی۔

جنوبی افریقا نے چوتھے دن اپنی 187 رنز، 4 کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو حسن علی نے مہاراج کو انفرادی اسکور 2 رنز سے آگے بڑھانے نہ دیا اور انہیں بولڈ کردیا۔

جنوبی افریقا کے کپتان ڈی کوک بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 2 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔

مہمان ٹیم جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم 74 اور وین ڈر ڈاؤسن 64 ، بامووا 40 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ ڈین ایلگر 29 ، جارج لین 11 اور فاف ڈیوپلیسی نے 10 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگ کے کامیاب ترین بولر نعمان علی رہے جنہوں نے 25.3 اوورز میں 35 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ یاسر شاہ نے  4  اور حسن علی نےایک وکٹ حاصل کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.