بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کی نوجوان خواتین پر مجھے ناز ہے: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یومِ خواتین پر اپنے حقوق کیلئے مارچ کرنے والی خواتین کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان کی نوجوان خواتین پر مجھے ناز ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستانی خواتین کو اپنے حقوق مانگنے کے لیے نکل کر یوں منظم دیکھنا بہت متاثرکن لگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ ’نسلِ نو کی قیادت کرتے ہوئے سب کے ایک جیسے مستقبل کے لیے جدو جہد کرتی پاکستان کی نوجوان خواتین پر انہیں ناز ہے۔‘

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دی ہیں، یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔

خواتین کے عالمی دن پر کراچی، لاہور سمیت دیگر شہروں  میں ’عورت دھرنے‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک خواتین نے اپنے مطالبات پیش کرنے کے علاوہ خواجہ سراؤں اور اقلیتی برادری کے مسائل کو بھی اُجاگر کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.