ہفتہ25؍رمضان المبارک 1442ھ 8؍ مئی 2021ء

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 63 ہلاکتیں

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 220 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 63 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 285 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 11 ہزار 746 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار 648 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 813 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 80 لاکھ 5 ہزار 794 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 365 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 881 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 2 ہزار 537 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 47 ہزار 727 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 4 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 58 ہزار 220 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 793 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 419 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 912 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 41 ہزار 493 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 475 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 830 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 196 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 50 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 264 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.