جمعرات3؍ شعبان المعظم 1442ھ18؍مارچ 2021ء

پاکستان: کورونا وائرس سے مزید 23 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 176 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 23 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 871 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 860 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 79 ہزار 973 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار 920 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 89 لاکھ 51 ہزار 838 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

اسلام آباد کے پمز اسپتال کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرز کو انتباہ جاری کر دیا ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 21 ہزار 836 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 562 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 45 ہزار 277 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 58 ہزار 4 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 343 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 71 ہزار 349 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 350 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 72 ہزار 162 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 72 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 44 ہزار 259 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 496 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار 45 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 200 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 10 ہزار 198 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 297 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.