جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلیے حمایت جاری رکھےگا، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کا رویہ اقوام متحدہ کے اقدام کےمنافی ہے اور اب بھارت کا اپنا میڈیا بھی مودی ظلم وستم کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کشمیرکانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بدلنا چاہتا ہے لیکن بھارتی جبرسے حریت رہنماؤں کی تحریک کو مزیدتقویت ملی ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نےبھارت کا مکروہ چہرہ عالمی سطح پربےنقاب کیا ہے اور اب بھی پاکستان کشمیریوں کےحق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کے بعد سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تین اجلاس منعقد ہوچکے ہیں جن میں جموں وکشمیر پر غور کیاگیا لیکن پھر بھی بھارت ہندوتوا نظریے پر چل کر اقلیتوں کو دیوار سے لگا رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کے اداروں نے کئی ٹھوس رپورٹس جاری کی ہیں اور ان رپورٹس میں غیرقانونی طورپر مقبوضہ کشمیر میں اپناغیرقانونی تسلط قائم رکھنے کے لئے فوجی محاصرے، کمیونکیشن قدغنوں، میڈیا بلیک آوٹ اور دیگر استبدادی ہتھکنڈوں کے استعمال پر بھارت کی شدید ملامت ومذمت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کے بھارت میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا اور ان کے خلاف متعصبانہ اقدامات اب روزمرہ کا معمول ہیں اور ’ہندتوا‘ کی انتہاء پسند سوچ نہ صرف کشمیریوں بلکہ خود بھارت کے شہریوں خاص طورپر مسلمانوں کے لئے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انتہا پسند بھارتی حکومت تشدد کو اپنے ناجائز مقاصد کے حصول کے ہتھیار کے طورپر استعمال کررہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کے نتیجے میں کشمیریوں کا بھارتی قبضے سے آزادی حاصل کرنے کا عزم مزید مضبوط ہوا ہے اور یہ نام نہاد بھارتی دعوی باطل ہے۔

The post پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلیے حمایت جاری رکھےگا، وزیر خارجہ appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.

بشکریہ جسارت
You might also like

Comments are closed.