جمعہ20؍ رجب المرجب 1442ھ 5؍مارچ2021ء

پاکستان کسٹمز کی کھلے سمندر میں بڑی کارروائی

پاکستان کسٹمز اینٹی اسمگلنگ نے کھلے سمندر میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں بیرون ملک سے لائی گئی شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

چیف کلکٹر کسٹمز سیف الدین جونیجو اور کلکٹر پریونٹیو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ برآمد کی گئی شراب کی مالیت سترہ کروڑ روپے ہے۔

کسٹمز حکام نے بتایا کہ کارروائی کراچی سے 70 ناٹیکل میل دور سومیانی کے قریب کھلے سمندر میں کئی گئی، کسٹمز نے کسی دوسری ایجنسی کی مدد کے بغیر اپنے طور پر یہ کامیاب آپریشن کیا ہے۔

دبئی سے آنے والی ایک لانچ کو روکنے پر لانچ پر موجود اسمگلروں نے کسٹمز کے عملہ پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ کے دوران اسمگلر چھوٹی کشتی میں رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم لانچ کو قبضہ میں لے لیا گیا۔

 تلاشی کے دوران لانچ سے غیرملکی شراب کی ساڑھے نو ہزار بوتلیں اور 720 کین برآمد ہوئے۔ برآمد کی گئی شراب کی مالیت 17 کروڑ روپے اور ضبط کی گئی لانچ کی مالیت دو کروڑ روپے ہے۔

 کلکٹر پریونٹیو ثاقف سعید نے بتایا کہ اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات سے ملکی صنعتوں میں بہتری آرہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.