
دورہ جنوبی افریقہ کے سلسلے میں تیاریوں کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا دوسرا انٹرا اسکواڈ میچ ہوا، جس میں بابراعظم کی ٹیم گرین نے سرفراز احمد کی ٹیم وائٹ کو 2 رنز سے شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹیم گرین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 356 رنز بنائے۔
محمد رضوان نے 85 گیندوں پر 112 رنز بنائے، جس میں انہوں نے 10 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے۔ فخر زمان 58 اور بابر اعظم 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
ٹیم وائٹ کے فیصل اکرم اور محمد حفیظ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
سرفراز احمد کی ٹیم وائٹ کو 320 رنز کا ریوائز ٹارگٹ دیا گیا، ٹیم وائٹ 47.5 اوورز میں 317 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
آصف علی نے 7 چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 95 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ عبداللّٰہ شفیق نے 62، عثمان قادر نے 53 اور سعود شکیل نے 36 رنز بنائے۔
ٹیم گرین کے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور محمد نواز نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ایک دن کے آرام کے بعد قومی اسکواڈ جمعہ کی صبح چارٹر طیارے سے جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوگی۔
Comments are closed.