بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ٹیم میں آنا آسان، لیکن رہنے کیلئے پرفارمنس دینا ضروری ہے، وہاب ریاض

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں آنا آسان لیکن رہنے کے لیے تسلسل کے ساتھ پرفارمنس دینا ضروری ہے۔

اسلام آباد کے شالیمار گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ دورہ ساؤتھ افریقہ اور زمبابوے کے لیے جن نوجوان فاسٹ بولرز کو منتخب کیا گیا ہے ان کے پاس 10 فرسٹ کلاس میچز کا بھی تجربہ نہیں۔

ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض نے پی ایس ایل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں اس بار بھی کافی اچھا ٹیلنٹ نظر آیا۔

اپنی ٹیم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ جب دوبارہ سے پی ایس ایل شروع ہوگا تو کمبینیشن دوبارہ سے بنانا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی کی اپنی پہچان ہوتی ہے، جیسے وسیم اکرم ایک آئے تھے، وہ ایک ہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں آیا جاسکتا ہے لیکن رہنے کے لیے تسلسل کے ساتھ پرفارمنس دینا ضروری ہے، جو مشکل ہوتا ہے۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ نئے فاسٹ بولرز کو منتخب تو کیا گیا، لیکن فرسٹ کلاس کا تجربہ لازمی ہے۔

جو قومی ٹیم میں نئے فاسٹ بولرز منتخب ہوئے انہوں نے 10، 10 فرسٹ کلاس میچ بھی نہیں کھیلے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.