وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے کسی بھی علاقائی تنازع کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں سلامتی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں عالمی سیاسی میدان میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دنیا عالمگیریت کی بجائے واحد عالمی طاقت کے زیرِاثر نظر آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی سائنس فکشن آج کی حقیقت بن چکی ہے۔
وزیر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے کسی بھی علاقائی تنازع کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان خطے میں صرف اقتصادی خوشحالی میں شراکت دار بنے گا۔
Comments are closed.