بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات 12 ہزار سے متجاوز

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 26ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 55ہزار 511 ہو چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 37کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 59 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 24 گھنٹے میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 3.2 فیصد رہی جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 260مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 31 ہزار 983 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 828 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 11 ہزار 502 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 60 ہزار 935مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 4 ہزار 900 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 68 ہزار 531 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 1 ہزار 957 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 41 ہزار 994 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 480 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 869 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 196 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 219مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 272 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 916 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.