جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’سپرپنک مون‘ کا نظارہ دیکھا گیا

کراچی: ویسے تو آج چودھویں کی رات ہے لیکن آج رات کا ’پِنک سپر مون‘ اسے خاص بنا رہا ہے اور پاکستان میں بھی اسے دیکھا گیا ہے۔ 

’پنک مون‘ کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ اس کی رنگت گلابی نہیں ہوتی، بلکہ اپریل میں ہونے والے پورے چاند کو ’گلابی (پِنک) چاند‘ کہا جاتا ہے کیونکہ اس مہینے میں ’پِنک موس‘ (Pink Moss) کہلانے والے جنگلی پھول بڑے پیمانے پر کھلتے ہیں جو بہت خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔

دوسری جانب ’سپر مون‘ وہ چاند ہوتا ہے جو پورے چاند کی اوسط ظاہری جسامت کے مقابلے میں 7 فیصد تک بڑا ہوتا ہے جبکہ اس کی روشنی بھی دیگر مہینوں میں پورے چاند کی نسبت 15 فیصد تک زیادہ ہوتی ہے۔

معتبر ویب سائٹ ’’ٹائم اینڈ ڈیٹ‘‘ کے مطابق، اس وقت چاند تقریباً مکمل (99 فیصد) روشن ہے جو آج رات پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے۔

تاہم جب یہ صحیح معنوں میں مکمل طور پر (یعنی 100 فیصد) روشن ہوگا تو پاکستان میں 27 اپریل 2021 کی صبح 8 بجکر 31 منٹ کا وقت ہوگا۔ یعنی تب اسے پاکستان میں کہیں بھی دیکھا نہیں جاسکے گا۔

You might also like

Comments are closed.