بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان آنیوالی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد CAA نے کم کردی

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مختلف غیر ملکی ایئرلائنوں کی فریکوئنسی میں مزید کمی کردی ،ہفتہ وار پاکستان میں آنیوالی پروازوں کی تعداد590 سے کم کرکے 123کردی گئی ہیں ، پروازوں میں کمی کا حکم نامہ 5 مئی سے 20مئی تک نافذالعمل رہے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعداد شمار کے مطابق قطرایئر ویز کی پاکستان کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد56سے کم کرکے 11پروازیں کردی گئی،قطر ائیر ویز کی کراچی کیلئے 3، لاہور کیلئے 3، اسلام آباد کیلئے3، پشاور کیلئے1 اور سیالکوٹ کیلئے1 پرواز کردی گئی ہے۔

گلف ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد35سے کم کرکے 8کردی گئی ہے، گلف ائیر کی کراچی کیلئے 2،لاہور کیلئے 1، اسلام آباد کیلئے 1، پشاور کیلئے1، فیصل آباد کیلئے1، سیالکوٹ کیلئے 1اور ملتان کیلئے 1پرواز لینڈ کرسکے گی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کی سعودی عرب کیلئے کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز تبدیل کر دی گئی ہیں۔

ترکش ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد21میں سے کم کرکے 3کردی گئی کراچی کیلئے 1،لاہور کیلئے 1،اسلام آباد کیلئے1پروازآپریٹ ہو گی ۔

نوٹم کے مطابق پگاسس ایئرکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4سے کم کرکے 1کردی گئی کراچی کیلئے 1پرواز کو لینڈنگ کی اجازت ہو گی ، اتحاد ایئرویزکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد32سے کم کرکے 6کردی گئی کراچی کیلئے1، لاہور کیلئے2، اسلام آباد کیلئے3پروازیں لینڈ کرسکیں گی جبکہ سری لنکا ایئر ویزکی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد4میں سے کم کرکے 2 کر دی گئی ، جن میں کراچی کیلئے 1 اور لاہور کیلئے 1پرواز لینڈ کرسکے گی۔

تھائی ایئرکی پرواز 18 سے کم کرکے 3 کردی گئی کراچی کیلئے1لاہور کیلئے 1 اور اسلام آباد کیلئے 1پرواز لینڈ کرسکے گی ، مجموعی طور پرفلائٹ آپریشن 20فیصد تک محدود کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.