جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پاکستانی انجینیئرز کو دبئی کی بندرگاہ پر پھنسے کئی ماہ بیت گئے

پاکستان کے دو انجینیئر کئی ماہ سے متحدہ عرب امارات کی عجمان بندرگاہ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات اور عجمان کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث پاکستانیوں پر ویزا پابندیاں لگائی ہوئی ہیں، کورونا وائرس پابندیوں کے باعث پاکستانی انجینیئرز کو واپسی کے لیےٹرانزٹ ویزا بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔

ایران، یمن دیگر ملکوں کے شہریوں پر بھی عجمان  پورٹ کی جانب سے ویزا جاری کرنے پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔

دوسری جانب حکام عجمان پورٹ ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ ایجنٹ کی تفصیلات معلوم ہونے پر انکوائری کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.