
لندن کے شہربرمنگھم میں25 سالہ مالکن کیرا لاڈلو پر گھر پر اکیلی تھی کہ کتے نے اچانک ان پر حملہ کر دیا جس کے باعث خاتون ہلاک ہو گئی۔
پولیس کے مطابق خاتون پر کتے کا حملہ انتہائی دردناک تھا اور اس کے جسم کے مختلف حصوں پر کتے کے کاٹنے کے نشانات تھے۔
خاتون کے رشتے دار نے بتایا کہ کیرا لاڈلو کا پرانا کتا کینسر کی وجہ سے مر گیا تھا جس کے بعد وہ قریبی پارک میں موجود اس کتے کو اپنے گھر لے آئی تھی۔
ہلاک ہونے والی خاتون کے پڑوسیوں نے شور کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے کتا خاتون کو بری طرح سے زخمی کر کے مار چکا تھا۔
Comments are closed.