وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی ہمارے ہی نہیں اتحادیوں کے بھی امیدوار ہیں، پارلیمنٹ سے باہر اپوزیشن کو جنگ ہرا چکے ہیں۔
انہوں نے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صادق سنجرانی کو جتوانے کیلئے تمام اخلاقی و آئینی آپشن استعمال کریں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن ہمارے اتحادی، آزاد امیدواروں کو بھی اپنے نمبرز میں شامل کر رہی ہے، چھوٹے صوبوں کو مضبوط کرنے کیلئے امیدواروں کا چناؤ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی کی تعیناتی سے صوبوں کا احساس محرومی ختم ہوگا، وزیراعظم کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے خلاف جنگ لڑیں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن سے نظریہ کا اختلاف ہے، پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا مقابلہ کررہے ہیں۔
Comments are closed.